ابنا: امريکہ کي جانب سے پاکستان پر حقاني نيٹ ورک کے ساتھ رابطوں کے الزام پر پاکستاني حکام کي جانب سے رد عمل کا سلسلہ جاري ہے اور پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے واضح کيا ہے کہ ان کا ملک افغانستان ميں ہونے والے واقعات پر جوابدہ نہيں ہے- انہوں نے کہا کہ يہ ذمہ داري ہماري نہيں افغان سيکورٹي اداروں کي ہے-
امريکي الزام تراشي ميں اضافے کے بعد پاکستان کے فوجي سربراہ نے پچيس ستمبر کو کور کمانڈوں کا ہنگامي اجلاس طلب کيا تھا جس کا مقصد امريکي دباؤ پر پاکستان کے موقف کا تعين تھا -
...........
/169